قصور، محکمہ زراعت نے پودینے کی کاشت رواں ماہ کے آخرمیں شروع کرکے ستمبر کے آخرتک مکمل کرنے کی ہدایت

اتوار 18 اگست 2019 15:30

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) ترجمان محکمہ زراعت نے پودینے کی کاشت رواں ماہ اگست کے آخرمیں شروع کرکے ستمبر کے آخرتک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکاشتکاروں سے کہاہے کہ چونکہ ماہ اگست سے لیکر ستمبر کے آخرتک پودینے کی کاشت کیلئے بہترین موسم ہے لہذا وہ اس عرصہ میں کاشت مکمل کرنے کیلئے اقدامات یقینی بنائیں تاکہ اس کی بہتر پیداوارحاصل ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایک ایکڑ رقبہ پرپودینے کی کاشت کیلئے 1لاکھ 75ہزارسے 2لاکھ تک پرانے پودوں کی ٹہنیاں اورجڑوں کے ٹکڑے درکار ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں