پیاز مفید ادویاتی سبزی جس کے بے شمار فوائدہیں،حکیم غلام مصطفی

بالخصوص پیازنظام انہضام کی اصلاح کرتی ہے ‘ہیضہ سے موثرطورپر بچاتی ہے

جمعہ 24 جنوری 2020 11:20

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) پیازایک مفید ادویاتی سبزی ہے جس کے بے شمار فوائدہے بالخصوص پیازنظام انہضام کی اصلاح کرتی ہے ‘ہیضہ سے موثرطورپر بچاتی ہے‘دل کی بیماریوں کے لئے پیاز اس لئے مفیدہے کیونکہ یہ خون میں چکنے مادے پیداہونے نہیں دیتی‘ بلغم سے چھٹکارے اور کھانسی سے نجات کیلئے پیازنہایت مفیدہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارفاضل طب الجراحت وجنرل سیکرٹری طبیہ کمیٹی ضلع قصور حکیم غلام مصطفی سبحانی نے’’اے پی پی‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پیازکااستعمال بواسیرمیں کمی لاتاہے‘ دانتوں کے درد سے نجات کیلئے حکماء حضرات اکثر پیاز استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں ‘برص کے مرض میں پیازکوبطور علاج استعمال کروایاجاتاہے موسم گرمامیں پیازکا استعمال گرمی کی شدت سے محفوظ رکھاہے اور لو سے بچائو کا موثرذریعہ ہے ‘پیازمیں فینول اورفلیونائیڈزہوتاہے جس کی وجہ سے یہ آنت کے کینسر کیلئے نہایت مفیدہے‘ ہیضے سے بچائو کیلئے پیازکو سرکہ کیساتھ استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں