قصور، بہترپیداوار کیلئے لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں اور نقصان رساں کیڑوں کے حملے سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جائیں، محکمہ زراعت

ہفتہ 28 مارچ 2020 14:00

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ بہترپیداوار کیلئے لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں اور نقصان رساں کیڑوں کے حملے سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جائیں کیونکہ لہسن کے پتوں اور تنے کے گلائوکی بیماری فصل پر کسی بھی مرحلے میں حملہ آور ہوسکتی ہے لیکن مرطوب موسم زیادہ خطرناک ہوتاہے جبکہ نمدار موسم میں اس بیماری کے جراثیم پتوں اور تنو ں پر بھورے رنگ کے دھبوں کی شکل میں نمودار ہوتے ہیں اوربعدمیں ان کا رنگ سرخی مائل سا ہوجاتاہے جس کے بعد متاثرہ پتے اور تنے گلنے سڑنے لگتے ہیں اور بیماری کی شدت کی صورت میں پودا مرجاتاہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ لہسن کے پتوں کے جھلسائو کی بیماری سب سے پہلے لہسن کے پتوں کے سروں سے شروع ہوتی ہے جس سے فصل کے پتے اوپر سے سوکھنے لگتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں