قصور، کپاس کی کاشت سے قبل بہاریہ فصلات سے سفیدمکھی کے تدارک کی ہدایت

پیر 25 مئی 2020 19:15

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکارو ں کو کپاس کی کاشت سے قبل بہاریہ فصلات سے سفیدمکھی کے تدارک کی ہدایت کی ہے اور واضح کیاہے کہ سفیدمکھی کپاس کا انتہائی نقصان دہ کیڑاہے جوسارا سال متحرک رہتاہے لہذاکاشتکار حفاظتی اقدامات کے تحت بہاریہ فصلات کے تحت بہاریہ فصلات اور سبزیوں کی باقیات کو برداشت کے بعد فوراً تلف کردیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’اے پی پی‘‘کو بتایاکہ کپاس کے کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ کپاس کی کاشت کے علاقوں میں بھنڈی توری‘بینگن اور جوارکاشت نہ کریں اور کھیتوں و کھالوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مزید معلومات کیلئے محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں