ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیدہ تہنیت بخاری کے زیر صدارت کسان اتحاد کا اجلاس

جمعرات 23 مارچ 2023 22:01

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیدہ تہنیت بخاری کے زیر صدارت کسان اتحاد کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایکسئینزواپڈا ،کھاد ڈیلرز اورکسان اتحاد کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا کہنا تھا کہ کسانوں کے اوور بلنگ ، کھاد کی فراہمی سمیت دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہاہے ۔ ضلع بھر میں سرکاری ریٹ سے زائد قیمت پر کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں ۔ کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے تمام موجودہ مسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں