تحصیل چونیاں میں سڑک پل نہر تا بونگی کلیاں کی تعمیر کا افتتاح

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 15:56

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : صوبائی وزیر محکمہ بہبودآبادی کرنل (ر)سردار محمد ہاشم ڈوگر نے تحصیل چونیاں میں سڑک پل نہر تا بونگی کلیاں کی تعمیر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پرانہوں نے گزشتہ رات افتتاحی تقریب میں معززین علاقہ اورصحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے اور ترقیاتی سکیموں کے تحت صوبہ بھر میں کام تیز ی سے جاری ہیں جس کا مقصد صرف اور صرف عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سہولیات باہم پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل چونیاں کے علاقے ارزانی پورکے نزدیک سڑک پل نہر تابونگی کلیاں تک اڑھائی کلومیٹرسڑک کی تعمیر 2کروڑروپے کی لاگت سے سڑک تعمیرکی جائے گی جوکہ عرصہ 2ماہ میں مکمل کارپٹ سڑک تعمیر ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بونگلی کلیاں کی سڑک عرصہ دراز سے خستہ حال تھی جس کی تعمیر 20سال پہلے ہوئی تھی۔انشائ اللہ آئندہ ایسے ہی تعمیروترقیاتی کام اپنے حلقے میں بہت جلد شروع کرواونگا اورالیکشن کے دنوں میں عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل ضرور کرونگا۔

اس موقع پر علاقہ کے معززین‘پی ٹی آئی عہدیداران وکارکنان سردارآصف منیرسیال وائس چیئرمین تحصیل کونسل چونیاں‘سردارانوارحسین ڈوگر‘چوہدری محمداشفاق کمبوہ‘ملک فاروق‘ قاسم جمشیری‘احمد فاروق‘ڈاکٹرمحمدسجاد‘ رشیدکمبوہ‘سردار سعیدجعفرڈوگر‘سردارعاصم غفار ڈوگر‘سردارعمران شریف ڈوگر‘سردارقاسم بھٹی ومیڈیاکے نمائندے بھی موجودتھے۔\378

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں