سی پیک منصوبے سے خطے میں بڑی تبدیلی اور پاکستا ن کی معیشت میں بہتری آئے گی،ملک رشید

اتوار 11 جون 2017 12:20

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک رشیداحمدخاں نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے‘ سی پیک منصوبے سے خطے میں بڑی تبدیلی اور پاکستا ن کی معیشت میں بہتری آئے گی‘حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیاہے۔ اپنے ڈیرہ پر افطارڈنرپارٹی کی تقریب سے پارٹی ورکروں اور میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دکھی انسانیت کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

(ن)لیگ عوام کی جماعت ہے اور عوامی اعتماد پر پورا اتررہی ہے‘ رمضان بازاروں میں عوام کو بہترین ریلیف دیاجارہاہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ملکی بقاء اور فلاح کی سیاست کو فروغ دیکر عوام کے دل جیتے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ادارے مستحکم ہورہے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ معذوروں کیلئے خدمت کارڈ کا اجراء ‘ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور سکولوں کی اپ گریڈیشن مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور وہ دن دورنہیں جب پاکستان ایشیاء کا ٹائیگرہوگا اورملک کی معیشت مضبوط ترین ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں