گراں فروش معافی کے مستحق نہیں،ڈی پی او

منگل 13 جون 2017 12:09

گراں فروش معافی کے مستحق نہیں،ڈی پی او
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء)ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی نے سبزی وفروٹ منڈی کادورہ کیا۔انہوں نے وزٹ کے دوران اشیائے ضروریہ خوردونوش کی قیمتوں‘ پھلوں وسبزیوں کی نیلامی اور بولیوں کا جائزہ لیا اور اسکے ساتھ ساتھ خریداروں سے بھی قیمتیں دریافت کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی اوقصورنے کہا کہ گراں فروش کسی معافی کے مستحق نہیں اس سلسلہ میں اشیاء ضروریہ خوردونوش کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کے خلاف فوری ایکشن لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سبزی وفروٹ منڈیوں میں طلب ورسدکے اتارچڑھائو پرکڑی نظررکھی جارہی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں