شدید دھند کے باعث ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق،چھ زخمی

پیر 6 نومبر 2017 22:08

قصور۔6 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) قصور کی گرد ونواح میںشدید دھند کے باعث ٹریفک کے مختلف تین حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے علاقہ بھاگیوال کے قریب دھند کے باعث موٹرسائیکل سوار محمد اسلم اور اسکی بیوی گدھا ریڑھی سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں محمد اسلم شدید زخمی اور اسکی بیوی رسولاں بی بی موقع پر ہی دم توڑگئے ،چھانگا مانگا اسٹاپ کے قریب سٹر ک عبور کرتا ہو ئے رانا قاسم علی نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر دم توڑ گیا جبکہ پتوکی بائی پاس کے قریب لاہور سے اوکاڑہ جانے والی مسافر وین دھند کی وجہ سے آگے جانے والے کنٹینر سے ٹکرا گئی جس میں فیصل آباد کی رہائشی شمیم بی بی سمیت پانچ مسافر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں