اسسٹنٹ کمشنر امتیاز احمد کھچی کے زیر صدارت جشن عید میلاد النبی ؐ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

بدھ 22 نومبر 2017 18:07

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور سائر ہ عمر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر قصور امتیاز احمد کھچی کے زیر صدارت جشن عید میلاد النبی ؐ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز انکے آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام میونسپل کمیٹیز کے چیئر مین ‘ڈی ایس پیز ‘ممبران امن کمیٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جشن عید میلاد النبی ؐ کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ضلعی حکومت اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عیدمیلاد النبی ؐ کے موقع پر شہر بھر میں چراغاں کیا جائیگااور نبی اکرم ؐ کیساتھ عقیدت اور محبت کے اظہار کیلئے محفلوں اور جلوسوں کا انعقاد کیا جائیگا اور اس مبارک موقع پر بہترین سجاوٹ ‘لائٹنگ اور خوبصورت پہاڑی وغیرہ بنانے پر ضلعی حکومت کی جانب سے انعامات بھی دیئے جائینگے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جشن عید میلاد النبی ؐ کو بھرپور طریقے سے منایا جائیگا اور اس سلسلے میں منعقدہ جلوسوں اور محفلوں کو محکمہ پولیس کی جانب سے بھرپور سیکورٹی فراہم کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں