کاشتکاروں موسم سرما کی آمدکے پیش نظر گلابی سنڈی کا تدارک یقینی بنائیں، زرعی ماہرین

بدھ 6 دسمبر 2017 10:50

قصور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2017ء) کاشتکاروں کو موسم سرما کی آمدکے باعث کپاس کی گلابی سنڈی کے تدارک کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ گلابی سنڈی کا حملہ فصل پر اس وقت ہوتاہے جب پودے پرپھولوں ‘کلیوں‘ ٹینڈوں کی افزائش ہوتی ہے، موسم سرماکے آغاز میں گلابی سنڈی پہلے ڈوڈیوں پر حملہ کرتی ہے جس کے بعد پھولوں کے اندر داخل ہوکر اس کی پتیوں کے کناروں کو اپنے منہ سے نکلنے والے لعاب کی مدد سے جوڑ دیتی ہے جس سے متاثرہ پھول مدھانی نماشکل اختیار کرلیتاہے لہذا کاشتکارگلابی سنڈی کا تدارک یقینی بنائیں۔

ماہرین زراعت نے بتایا کہ کپاس کی گلابی سنڈی کا فصل کے علاوہ کوئی دوسرا متبادل میزبان پودا نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سردیوں میں سرمائی نیند سوئی ہوئی گلابی سنڈی دونسلوں کو جنم دیتی ہے جن میں سے پہلی نسل موسم بہاراور دوسری موسم گرما میں ظاہرہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی نئی نئی اقسام کی کاشت کے باعث گلابی سنڈی کے تدارک کی اہمیت میں اضافہ ہوگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکارگلابی سنڈی کی جنسی کشش کے پھندوں یا بی پی روپس کا استعمال کرکے گلابی سنڈی کو دوران فصل تلف کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں