سالہ لڑکے نے زہریلی گولیاں کھا کرخودکشی کر لی

ہفتہ 9 دسمبر 2017 20:35

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) قصور وگردونواح میں 12سالہ لڑکے نے زہریلی گولیاں کھا کرخودکشی کر لی،تفصیلات کے مطابق بہادر پورہ قصور کے رہائشی اکرام کا بارہ سالہ بیٹے عبدالرحمن کو اسکی ماں نے ڈانٹ دیا جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے اسکی حالت غیر ہو گئی‘عبدالرحمن کو ریسکیو1122ٹیم نے علاج کیلئے ڈسٹر کٹ ہسپتال قصور میں منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا جبکہ پتوکی کے علاقہ ناروکی ماہجہ میں گھریلو جھگڑے پر پچیس سالہ عبدالغفار نے خود کو پسٹل سے گولیاں مار کر زخمی کر لیا جسے تشویش ناک حالت میں پتوکی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں