بچے قوم کا سرمایہ اور ہمارا مستقبل ہیں ، زرتاب خاں

ہفتہ 30 دسمبر 2017 13:20

قصور۔30 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2017ء)ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورومیڈم زرتاب خاں نے کہا ہے کہ بچے قوم کا سرمایہ اور ہمارا مستقبل ہیں ۔بچوں کو بلا امتیاز ان کے حقوق دئیے جائیں گے اور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیر شاہ کالونی چرچ میں بچوں کے تحفظ اور حقوق کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

میڈم زرتاب خاں نے کہا کہ اقلیتوں کو حقوق کی فراہمی میں پنجاب حکومت بھی سنجیدہ ہے جس کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کیونکہ تحریک پاکستان میں اقلیتوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا مگر اقلیتوں کا تحفظ بھی ریاست کی ذمہ داری میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے سنہری مستقبل کے لیے چائلڈ لیبر کے خاتمہ کو یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ کل کے معمار تعلیم یافتہ اور ہنر مندہوںجس سے ملک بھی ترقی کرے گا۔ مسیح برداری نے ہمیشہ پاکستان سے محبت کاثبوت دیا پاکستان میں رہنے والے تمام مذاہب پاکستان کے باشندے ہیں ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔بعد ازاں ملک کی سلامتی،خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی گئی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں