زراعت کی ترقی کیلئے سوشل میڈیاکا کردار بہت اہم ہے ،محکمہ زراعت

ہفتہ 30 دسمبر 2017 13:21

قصور۔30 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2017ء)محکمہ زراعت پنجاب کے آفیشل پیج کو 7لاکھ لوگ لائیک کرچکے ہیں‘زراعت کی ترقی کیلئے سوشل میڈیاکا کردار بہت اہم ہے ‘محکمہ زراعت کا سوشل میڈیا کے ذریعہ کسانوں کو تربیت فراہم کرنے کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے۔سوشل میڈیاکے ذریعہ کسانوں کو کم محنت اور زیادہ منافع کے بار ے تربیت فراہم کی جارہی ہے‘ زرعی شعبہ میں کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کیساتھ ساتھ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتاجارہاہے ۔

ہماری زرعی پیداوار کو بڑھانے کیلئے کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیرہوچکاہے اسی ٹیکنالوجی کی بدولت اب ایک کسان اپنے گھربیٹھے بیٹھے کیڑوں کے کنٹرول سے لیکر زرعی منڈیوں تک رسائی کے متعلق معلومات حاصل کرلیتاہے ‘کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے بعد کاشتکار خصوصاًترقی پسندکاشتکار بڑی تعدادمیں معلومات کے حصول کیلئے انٹرنیٹ کا استعمال کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیاکا ہمارے معاشرے پر گہرا اثرہے اور زرعی معلومات کی فراہمی کیلئے سوشل میڈیا کو موثرانداز میں استعمال کیاجاسکتاہے۔ ذرائع کیمطابق سوشل میڈیاکی اسی افادیت کو مدنظررکھتے ہوئے محکمہ زراعت پنجاب نے FacebookپرآفیشلPageبھی موجودہے جومتواتراپ گریڈکیاجاتاہے تاکہ سوشل میڈیاکے ذریعے کسانوں تک تازہ معلومات پہنچائی جاسکیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں