کاشتکار سپرے کے بعدجڑی بوٹیوں کو بطور چارہ استعما ل نہ کر یں ،ماہرین زراعت

ہفتہ 30 دسمبر 2017 13:21

قصور۔30 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2017ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ زہریلی ادویات کے سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارے کے طورپر مویشیوں کو ڈالنے سے گریزکریں‘سپرے کے زہریلے اثرات جہاں جانوروں کی دودھ اور گوشت کی پیداوار کو بُری طرح متاثرکرسکتے ہیں وہیں ان کی زندگیوں کو بھی خطرات سے دوچارکرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

موجودہ حالات میں گندم سمیت دیگرزرعی اجناس کی بہترپیداوار کا حصول اشدضروری ہے‘سپرے کے دوران انتہائی احتیاط سے کام لیناچاہئیے اور اس دوران کوئی جگہ خالی نہیں رہنے دی جانی چاہئیے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں