کاشتکاروں کو بہاریہ سورج مکھی کی دوغلی اقسام کاشت کرنے کی ہدایت

اتوار 31 دسمبر 2017 13:11

قصور۔31 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2017ء)گندم یا خریف کی دوسری فصلیں کاشت نہ کرنیوالے کاشتکاروں کو بہاریہ سورج مکھی کی دوغلی اقسام کاشت کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے اورکہاگیا ہے کہ جوکاشتکار کسی وجہ سے گندم اور خریف کی دوسری فصلیں کاشت نہیں کرسکے وہ سورج مکھی کی زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل دوغلی اقسام ہائی سن 33‘ہائی سن39‘ این کے 278‘ایف ایچ331‘ڈی کے 4040‘ اگورا۔

(جاری ہے)

4اور 64A93وغیرہ کاشت کرکے بہترین پیداوارحاصل کرسکتے ہیں۔ ماہرین زراعت نے بتایا کہ پنجاب کے گزشتہ سال2016-17میں67ہزار ایکڑرقبہ پر سورج مکھی کاشت کی گئی جس سے 64.58ہزارٹن پیداوارحاصل ہوئی۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ سورج مکھی کی فصل خوردنی تیل کی ملکی ضروریات پوراکرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے کیونکہ اس کے بیج میں اعلیٰ قسم کا تقریباً40فیصد تیل ہوتاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں