قصور و گردو نواح میں جعلی اور غیر معیاری چائے کی پتی کی فروخت سینے کا سرطان لاحق ہونے کا خدشہ

پیر 8 جنوری 2018 21:50

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2018ء) قصور شہر اور اس کے گردو نواح میں جعلی اور غیر معیاری چائے کی پتی کی فروخت سینے کے سرطان کی بیماری لاحق ہونے کا خدشہ چائے مضر صحت ہے کمپنی کی چائے استعمال کی جائے ڈاکٹرو ں کاموقف سردی کی آمد کے ساتھ ہی چائے کی فروخت میں اضافہ ہوجاتاہے ٹی ستالوں پر چائے زیادہ فروخت ہوتی ہے مگر یہ مفاد پرست لوگ غیر معیاری چائے جو عام پیکٹوں میں بند ہوتی ہے وہ استعمال کرتے ہیں کیونکہ اس پتی کو صرف رنگ دیا جانے پر اس کا ذائقہ بھی تبدیل ہوجاتاہے اور چائے کے آدھے گھنٹے بعد منہ کڑوا ہوجاتاہے اور یہ صحت کے لئے انتہائی مضر ہے مگریہ لوگ بغیر کمپنی کے دھڑا دھڑ فروخت کرررہے ہیں محکمہ فوڈاتھارٹی فوڈ نے بھی چپ سادھ لی ہے شہر کی تمام تنظمیوں نے فوڈ اتھارٹی پنجاب سے ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر اور گردنواح کے تمام سٹالوں کو چیک کیا جائے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں