کھلی کچہریوں کے انعقاد سے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں،چیف ایگزیکٹولیسکو

منگل 9 جنوری 2018 12:03

قصور۔9 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2018ء)چیف ایگزیکٹولیسکوواجدعلی کاظمی کی ہدایت پررورل ایریاکی سب ڈویژن میں لوگوں کے مسائل اور مشکلات سننے کیلئے لگائی جانیوالی کھلی کچہریوں کے انعقاد سے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں اور جولوگ اپنے مسائل لیکر پیش ہوتے ہیں انہیں فوری موقع پر ہی حل کردیاجاتاہے، ان خیالات کا اظہار ایکسین رورل اشفاق احمدنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہا کہ تمام سب ڈویژن کے ایس ڈی اوزسے روزانہ کی بنیادپر کارکردگی رپورٹ حاصل کی جاتی ہے،انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ بجلی چوروں کیخلاف چلائی جانیوالی خصوصی مہم کے دوران 875بجلی چوروںکو ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑاگیااورپکڑے جانیوالے ان بجلی چوروں کے خلاف تھانہ کھڈیاں‘ صدر‘نورپورمیں ایف آئی آر کے اندراج کیلئے تحریریں بھیج دی گئی ہیں جن میں 50بجلی چوروں کیخلاف پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں، انہوںنے بتایاکہ پکڑے جانیوالے بجلی چوروں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے تین الگ الگ ٹیمیں بھی تشکیل دیدی ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں