ریلوے لائن کراس کرتے دو خواتین ٹرین کی زد میں آگئیں ، ایک ہلاک، دوسری زخمی

بدھ 10 جنوری 2018 23:07

قصور۔10 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2018ء) ریلوے اسٹیشن پتوکی کے قریب ریلوے لائن کراس کرتی ہوئیں دو خواتین ٹرین کی زد میں آگئیں ، ایک ہلاک جبکہ دوسری زخمی ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پتوکی کی رہائشی مبین اور نجمہ گھر جانے کے لئے ریلوے کراس کرنے لگی تو علامہ اقبال ٹرین کی زد میں آکر کچلی گئیں جس کے نتیجہ میں نجمہ موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ مبین شدید زخمی ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں