بستی قادرقصور میںگیس سلنڈر دھماکہ بہن ‘بھائی جاں بحق

بدھ 10 جنوری 2018 23:07

قصور۔10 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2018ء) بستی قادرقصور میںگیس سلنڈر دھماکہ بہن ‘بھائی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق بستی قادر آباد کے رہائشی علی رضا کے گھر کا گیس بند ہو گیا تو سلنڈر سے گیس ٹھیک کر رہا تھا کہ اچانک سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجہ میںعلی رضا اور اسکی بہن 18سالہ آسیہ بی بی موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہو گئیں جبکہ دھماکے سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی جسے اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت قابو پا لیا ۔آگ سے گھر کا سامان بھی جل گیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں