قصور واقعہ میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق افراد کی نماز جنازہ سربراہ تحریک لبیک خادم حسین رضوی نے پڑھائی

جمعرات 11 جنوری 2018 20:18

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2018ء) قصور واقعہ میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق افراد کی نماز جنازہ سربراہ تحریک لبیک خادم حسین رضوی نے پڑھائی، اس موقع پر شرکاء نے پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پولیس فائرنگ سے جاں بحق افراد کی نماز جنازہ قصور میں ادا کی گئی، تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے سربراہ خادم حسین رضوی نے نماز جنازہ پڑھائی، لوگوں کی کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی، اس موقع پر مشتعل افراد نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں