پولیس شریف خاندان کی ذاتی ملازم بن چکی ہے، اعتزاز احسن

قانون پر عملدرآمد سے ہی انصاف کی فراہم ممکن ہے، پی پی رہنما کی زینب کے والد سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 13 جنوری 2018 17:59

پولیس شریف خاندان کی ذاتی ملازم بن چکی ہے، اعتزاز احسن
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ قصور واقعہ سیریل کلنگ کی بدترین مثال ہے اور پنجاب پولیس شریف خاندان کی ذاتی ملازم بن چکی ہے جبکہ قانون پر عملدرآمد سے ہی انصاف کی فراہمی ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز قصور میں زیادتی کے قتل ہونے والی سات سالہ زینب کے والد سے تعزیت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے راہنما سینیٹراعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کسی دور میں جو پنجاب پولیس ملک کی بہترین پولیس سمجھی جاتی تھی وہ شریف خاندان کی ذاتی ملازم بن چکی ہے جبکہ شریف خاندان کے چند افراد کی حفاظت پر تین ہزار اہلکار مامورہیں اور شریف خاندان کے افراد کے لئے سڑکیں بند کر دی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ قصور واقعہ سیریل کلنگ کی مثال ہے کیونکہ اس سے پہلے بھی اسی نوعیت کے کافی واقعات ہو چکے ہیں سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ قصور میں سات سالہ زینب کے زیادتی کے بعد قتل پر قصور کے عوام نے تاریخی احتجاج کر کے مرض کی تشخیص میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ مقدمہ عدالت میں جانے سے پہلے سارا کام پولیس کا ہوتا ہے کہ وہ صحیح طریقے سے تفتیش کر کے شواہد اکٹھے کرے جبکہ قانون پر عملدرآمد سے ہی انصاف کی فراہمی ممکن ہے لیکن افسر شاہی اور پولیس عوام کی خدمت نہیں کر رہی ہے ۔

۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں