قصور،کمسن زینب کوگزرے اس دنیا سے چھ دن ہوگئے ہر آنکھ نم ہے کہ اس کے قاتل ابھی تک گرفتارنہیںہو سکے ،سعید احمدبھٹی

پوری دنیا کے لوگ، ماں،باپ ،بہن،بھائیوں کا کہنہ ہے کہ زینب بیٹی ہم شرمندہ ہیں تیرے قاتل ابھی زندہ ہیں،سنئیر نائب صدر پریس کلب قصور

اتوار 14 جنوری 2018 21:53

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2018ء) کمسن زینب کوگزرے اس دنیا سے چھ دن ہوگئے ہر آنکھ نم ہے کہ اس کے قاتل ابھی تک گرفتارنہیںہو سکے پوری دنیا کے لوگ، ماں،باپ ،بہن،بھائیوں کا کہنہ ہے کہ زینب بیٹی ہم شرمندہ ہیں تیرے قاتل ابھی زندہ ہیںتمام سیاسی جماتوں نے زینب کی شہادت پراپنی اپنی سیاست چمکانی شروع کردی خدارہ آپ کی بھی بیٹیاں ہیں زینب بھی آپ کی بیٹی تھی خدارہ اپنی بیٹی زینب کو انصاف دلائیں۔

قصورکے لوگ پرامن شہری ہیں اور آج اپنی گیارہ بچیوں کو کس طرح کوڑھے کے ڈھیراور ویران جگہوں سے اٹھایایہ لوگ نہیں چاہتے کہ چند دن بعد کوئی اور زینب زیادتی کا شکار ہو کس طرح شعیب اور محمدعلی اس معصوم بچی کو انصاف دلانے کے لیئے اپنے خالق حقیقی سے جاملے آج زینب بیٹی،شعیب ، محمدعلی کے گھر ماتم ہے یہ لوگ نہیں چاہتے کہ کل کو اس طرح کوئی اور زینب درندگی کا نشانہ بنے اور پھر ہر گھر میں ماتم ہو۔

(جاری ہے)

معصوم بچی کو درندگی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کا واقعہ ہمارے ملک اور معاشرے کے لیئے بدنما داغ ہے ان خیالات کا اظہار سعید احمدبھٹی سنئیر نائب صدر پریس کلب قصور نے اپنے عہدہ دران وممبرن سے کیاانہوں نے کہا کہ درندہ صفت انسان جس نے معصوم بچیوں کو درندگی و زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا اس ملزم کے ڈی این اے رپورٹ اور تمام بچیوں کے ڈی این اے رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش کییء جائیں اور ملزم کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے اور اصلی درندہ صفت انسان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور پولیس بے گناہ لوگو ں کر پکڑ کر تنگ نہ کرے اور اپنے معصوم بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں