قصور کے علاقے کھڈیاں خاص میں سیوریج سکیم فیزٹوکا افتتاح

منگل 16 جنوری 2018 10:50

قصور۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء) قصور کے علاقے کھڈیاں خاص میں سیوریج سکیم فیزٹوکا افتتاح ،پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی ملک رشیداحمدخاں نے افتتاح کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ این ای140میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبہ جات کو مکمل کیاجارہا ہے، شہرکی ترقیاتی سکیم جلدمکمل ہو جائے گی‘حلقہ کے عوام کی خدمت کرنا مسلم لیگ (ن) کا مشن ہے ،اسی جذبہ کے تحت پاکستان مسلم لیگ (ن)عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہے، افتتاحی تقریب میں مسلم لیگی عہدیداروں، ورکروںاوراہل دیہات نے شرکت کی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں