محکمہ ریلوے قصور کا قبضہ گروپوں کے خلاف آپریشن ۔ 27دوکانیں سیل‘ 3کے خلاف مقدمات درج

جمعہ 19 جنوری 2018 20:24

قصور۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) محکمہ ریلوے قصور کی طر ف سے قبضہ گروپوں کے خلاف آپریشن جاری ۔ 27دوکانیں سیل‘ 3کے خلاف مقدمات درج ،ایک کروڑ اسی لاکھ روپے کی ریکوری کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ کی ہدایت پر انسپکٹر آف ورکس چوہدری محمد الیاس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے قصور ، کھڈیاں ، منڈی عثمانوالہ اور کنگن پور کے علاقہ میں قبضہ گروپوں اور ڈیفالٹر کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی اراضی قبضہ گروپوں سے واگزار کرالی ۔

تین بااثر قبضہ کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کرادئیے گئے ۔ جبکہ 27دوکانیں سیل کردی گئی چوہدری محمد الیاس کے مطابق محکمہ ریلوے کے ڈیفالٹر سے ایک کروڑ اسی لاکھ روپے کی ریکوری کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرادی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ریلوے کی طر ف سے ایک بڑے آپریشن کی تیاری کی جارہی ہے جو بلا تفریق ریلوے کی زمینوں پر قابض افراد سے زمینیں واگزار کرانے کے ساتھ ساتھ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں