تیزرفتار ٹرک کی زد میں آکر2 شہری جاں بحق ہو گئے

پیر 22 جنوری 2018 11:10

قصور۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) تیزرفتار ٹرک کی زد میں آکر2شہری جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق جاویدنگربائی پاس حبیب آبادپتوکی پر سڑک پارکرتے ہوئے 2 شہری ایک تیزرفتار ٹرک کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں منیراحمد اور رحمت موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ٹرک ڈرائیورموقع سے فرارہوگیا۔

(جاری ہے)

پتوکی پولیس نے حادثہ کی تفتیش شروع کردی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں