ڈکیتی کی وارداتیں کرنیوالا گروہ گرفتار

پیر 22 جنوری 2018 11:10

قصور۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) چھانگامانگا پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں کرنیوالے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق ڈی پی اوقصور زاہدنواز مروت کی ہدایت پر اے ایس پی عمران خاں کی نگرانی میں ایس ایچ او چھانگامانگا سردارمحمدحسین ڈوگرنے چھانگامانگا اور اسکے گردونواح میں وارداتیں کرنیوالے خطرناک گروہ کی سرکوبی کیلئے اے ایس آئی رانا مختاراحمد‘ظاہرخاں‘محمدحنیف‘محمدعلی‘ محمدیسیٰن‘ محمداقبال پرمشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے شہزاد عرف سونی سکنہ پھولنگر‘ خرم شہزاد‘ ندیم عرف دیمی‘ غلام رسول عرف سولی‘ اشرف ‘عامر سہیل جوکہ رکاوٹیں کھڑی کرکے راہگیروں کو لوٹتے تھے کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے 5 موٹرسائیکلیں‘ 15موبائل فون‘ 60ہزار روپے نقدی‘2کمپیوٹر سسٹم ‘کل مالیتی 4لاکھ60ہزار روپے‘3پسٹل 30بور ‘ضرب گولیاں50برآمد کرلی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں