سیاسی مخالفین نے پارلیمنٹ کے تقدس کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کرکے اپنے آپ کو خود گھٹیا اور جاہل ہونے کا ثبوت دیا ہی,میاں وسیم اختر شیخ

جمعرات 25 جنوری 2018 22:44

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے سٹی قصور میاں وسیم اختر شیخ نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین نے پارلیمنٹ کے تقدس کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کرکے اپنے آپ کو خود گھٹیا اور جاہل ہونے کا ثبوت دیا ہے جس پر پارلیمنٹ سے تنخواہ لیتے ہیں اور ناجانے ان کی غیرت کس طرح گوارہ کرتی ہے جس تھالی میں کھا رہے ہیں اسی میں چھیت کررہے ہیں تمیز نام کی کوئی چیز ان لوگوں کے پاس سے ہی نہیں گزری یہ لوگ قوم کے مجر م ہیں اور قوم ان سے اپنا بدلا 2018کے انتخابات میں دے گی میاں نواز شریف کی کامیابیوں سے سیاسی مخالفین خوفز دہ ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی مقبولیت کو نقصان پہنچانے کیلئے مخالفین نے ہمیشہ سازشیں کی ہیں مگر عوام نے ان سازشوں کو ہمیشہ مسترد کرکے نواز شریف کو اپنی عدالت میں سرخرو کیا اور آئندہ بھی قوم سازشیں عناصر مضموم مقصد کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہی ملک کے اندر میگا پروجیکٹس تکمیل کو پہنچے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اقتدار میں آکر عوام کی مثالی اور تاریخی فلاح کیلئے جدوجہد کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں