گندم کی پچھیتی فصل کو پہلا پانی بوائی کے 20تا25دن بعد دیں،زرعی ماہرین

جمعہ 26 جنوری 2018 11:20

قصور۔26جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ گندم کی پچھیتی کاشت کی گئی فصل کو بعض نازک مراحل پرپانی کی کمی بہت بُری طرح متاثرکرتی ہے اسلئے پچھیتی کاشت کی گئی گندم کی فصل سے بہترپیداوار حاصل کرنے کیلئے آبپاشی کے شیڈول پر مقررہ وقت کے تحت عملدرآمد بہت ضروری ہے لہذاکاشتکار گندم کی پچھیتی کاشتہ فصل کو پہلا پانی بوائی کے 20تا25دن بعدضرور دیں کیونکہ اس مرحلے پرپانی دینے سے گندم کا پودازیادہ جاڑ بناتاہے اور اسکی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں ۔

(جاری ہے)

پچھیتی کاشتہ فصل کو دوسرا پانی گوبھ کے وقت فصل کی بوائی کے تقریباً70تا80دن بعد اورتیسرا پانی دانے بننے کی ابتدائی حالت یعنی بوائی کے تقریباً110سے 115دن بعد دیناچاہئے اور اگر موسم متواتر خشک رہے تو ایک زائدپانی دوسرے اور تیسرے پانی کے درمیانی وقفہ میں لگایاجاسکتاہے تاہم کاشتکارزمین اور موسمی حالات کومدنظررکھتے ہوئے پانی لگانے کے وقت میں متعلقہ ماہرین زراعت کی مشاورت سے مناسب تبدیلی بھی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو گندم کی فصل سے جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کیلئے کیمیائی زہروں کے استعمال کے متعلق احتیاطی تدابیر پربھی عملدرآمد کرناچاہئے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں