قصور، راہزنی اورچوری کی دو وارداتوں میں شہری موٹرسائیکل ، موبائل فونز اور نقدی سے محروم ہو گئے

جمعہ 26 جنوری 2018 22:48

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) قصور اور نواح میں راہزنی اورچوری کی دو وارداتوں میں شہری موٹرسائیکل ، موبائل فونز اور نقدی سے محروم ہو گئے۔

(جاری ہے)

ملتان روڈ دیناناتھ کے قریب ناکہ زن پانچ ڈاکووں نے لاہور کے ڈالہ سوار سلمان شاھد سے نو ہزا رکی نقدی اور دوموبائل فون چھین لئے جبکہ کوٹ غلام محمدخاں قصور سے چور افضل نامی شہری کی موٹرسائیکل چوری کر کے لے گئے ۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں