سرطان سے بچائوکا عالمی دن (کل) منایا جائے گا

جمعہ 2 فروری 2018 11:30

قصور۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کینسر(سرطان)سے بچائوکا عالمی دن کل 4فروری کو منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں اس خطرناک اورجان لیوا مرض سے آگاہی اور اس سے بچائو کے متعلق شعور پیداکرنا ہے۔ ملک بھرمیں سماجی تنظیموں اورمحکمہ صحت کے زیراہتمام سیمینارز‘ واکس اورمختلف تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا۔ ورلڈکینسرریسرچ فائونڈیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیابھرمیں ہر سال 20ہزار سے زائد افرادا نشے کے استعمال کی وجہ سے کینسرکے مرض کا شکارہوجاتے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں