کپاس کی آخری چنائی کے بعد آف سیزن مینجمنٹ نہایت ضروری ۔ترجمان زراعت

اتوار 4 فروری 2018 13:20

قصور۔4 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2018ء)محکمہ زراعت پنجاب قصورکے ترجمان نے کہا ہے کہ کپاس کی آئندہ فصل کی بہتر پیداوارکے حصول کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے جسے آف سیزن مینجمنٹ قراردیاگیاہے ‘کپاس کی آخری چنائی کے بعد آف سیزن مینجمنٹ نہایت ضروری ہے ‘آف سیزن مینجمنٹ کے اس سال بھی بہترین نتائج برآمدہوئے ہیں ‘اس مینجمنٹ سے نہ صرف کپاس کی پیداوارمیں اضافہ ہواہے بلکہ کپاس خطرناک کیڑوں خصوصاً گلابی سنڈی کے نقصان سے محفوظ رہی ہے جس وجہ سے کسان کو کپاس کی اچھی قیمت مل رہی ہے‘کپاس کی فصل پر گلابی سنڈی کے حملہ کے پیش نظرموسم سرما کے دوران موثرحکمت عملی اپنا کر آئندہ کپاس کی فصل کو گلابی سنڈی کے نقصان سے بچایاجاسکتاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں