قصورکے نواحی گائوں منڈی عثمان والا کے طالبعلم ضیاء اللہ عابد نے جی سی یونیورسٹی لاہور سے بی ایس آنر میں ڈگری ، رول آف آنر حاصل کرلیا

منگل 6 فروری 2018 10:30

قصور۔6 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2018ء) قصورکے نواحی گائوں منڈی عثمان والا کے طالبعلم ضیاء اللہ عابدنے جی سی یونیورسٹی لاہور سے بی ایس آنر میں ڈگری اور رول آف آنر حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم سید رضا علی گیلانی نے کہا کہ ایسے طالبعلم قوم کا سرمایہ ہیں اور وہ وقت دورنہیں کہ جب پاکستان تعلیم کے شعبے میں پوری دنیا سے آگے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت صحت‘ تعمیروترقیاتی منصوبوں کے علاوہ تعلیم پربھی خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کے ثمرات سے طلباء وطالبات مستفیدہورہے ہیں‘میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات اعلیٰ نمبروں سے پاس کرنے والوںمیں7 ارب روپے کے لیپ ٹاپ تقسیم کئے جارہے ہیں۔کنونشن میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر میرحسین شاہ‘ پروفیسرصدیق اعوان‘ پروفیسر ہارون اور دیگر اساتذہ بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں