لوبیاکی بہاریہ کاشت وسط فروری سے شروع کرنے کی ہدایت

منگل 6 فروری 2018 10:50

قصور۔6 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2018ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو لوبیاکی بہاریہ کاشت وسط فروری سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ یہ کاشت 15فروری سے شروع کرکے 28فروری تک مکمل کی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ لوبیا بطور دال ‘ چارہ استعمال ہوتاہے جبکہ لوبیاکی نئی اقسام بطور سبزی بھی کاشت کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لوبیا کی فصل ہر قسم کی زمین پرکاشت کی جاسکتی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں