ضلع قصورکو بجلی چوروں سے نجات دلانااولین ترجیح ہے،ایس ای لیسکو

بدھ 7 فروری 2018 11:10

قصور۔7 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء) ضلع قصورکوبجلی چوروں سے نجات دلانامیری اولین ترجیح ہے‘بجلی کی متواترفراہمی اور صحیح بل صارفین کابنیادی حق ہے اوران کو اس بنیادی حق کی فراہمی کیلئے ہرممکن کوشش کروںگا ۔ان خیالات کا اظہار ایس ای لیسکوقصورراجہ محمودنے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں اور محکمہ میں موجود بجلی چوروں کے سہولت کاروں کو بے نقاب کرکے عوام الناس کیساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا ازالہ کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائینگے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چور‘کام چوراورعوام سے غلط رویہ رکھنے والے واپڈااہلکاران ضلع قصور سے تبادلہ کروالیں ‘کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کروںگا۔انہوں نے کہا کہ واپڈادفترمیں آنے والے سائلین کو عزت و احترام اوران کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں