کافی کااستعمال جگرکیلئے مفید ہے، ماہرین صحت

بدھ 7 فروری 2018 11:10

قصور۔7 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء)برطانوی ماہرین صحت کاکہناہے کہ روزانہ تین سے پانچ کپ کافی پینے سے جگرکے کینسر اور اسکے غیرفعال ہونے کا خطرہ 40 فیصدتک کم ہوجاتاہے۔

(جاری ہے)

رائل سوسائٹی آف میڈیسن لندن کی جانب سے کی گئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اعتدال کے ساتھ کافی کااستعمال جگرکیلئے مفیدہے۔ یونیورسٹی کالج لندن کے پروفیسر گریم الیگزینڈرنے بتایا کہ جگرکے امراض بڑھ رہے ہیں اسلئے یہ معاملہ اہم ہے کہ کس طرح دنیاکامن پسندمشروب‘ کافی‘جگرکے امراض کیخلاف معاون ثابت ہورہاہے۔ انہوں نے کہا کہ کافی پینے سے جگر کے امراض لاحق ہونے کاخطرہ کم ہوسکتاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں