گاجر کی فصل عام طورپر 100سی120دن بعد پوری طرح تیارہوجاتی ہے، زرعی ماہرین

بدھ 7 فروری 2018 11:11

قصور۔7 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء)زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ گاجرموسم سرماکی مقبول اور غذائیت سے بھرپور سبزی ہے ‘گاجرکاسلاد اچاراور حلوہ بہت مقبول ہے جبکہ اسکا جوس حیاتین اے کا بہترین ذریعہ ہے‘گاجر کی فصل عام طورپر 100سی120دن بعد پوری طرح تیارہوجاتی ہے‘روزمرہ استعمال کیلئے 80تا90دن بعد جب اسکی موٹائی دوتاچار سینٹی میٹرہوجائے توبرداشت کرلی جائے‘گاجر برداشت سے دوہفتہ قبل پانی بندکردیں تاکہ مٹھا س بڑھ جائے اور زمین وترحالت میں ہونے میں گاجریں اکھاڑنے میں مشکل نہ ہو۔

(جاری ہے)

ایک ایکڑ گاجرکی فصل سے تین ایکڑ بیج کی فصل کے ڈک حاصل ہوتے ہیں‘بیج کیلئے ڈک ایسی گاجروں سے حاصل کریں جن کی عمر100سے 120دن ہواورڈک کی گاجر4سی5انچ ہو‘ڈگ لگانے سے قبل زمین کو اچھی طرح تیار کرلیں اورہموار کاخاص خیال رکھیں ‘ہموارکھیت میں6سی9انچ کے فاصلے پرڈک لگائیں جبکہ قطاروں کا فاصلہ 2سے اڑھائی فٹ رکھیں‘گاجر کے بیج کیلئے گاجرکی ترقی دادہ قسم ٹی29کابیج بنائیں کیونکہ اس قسم کی پیداواری صلاحیت 50سی60ٹن فی ہیکٹرہے جبکہ ایک ایکڑ سے 20من بیج حاصل ہوتاہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں