مرچ کے وائرسی امراض تیلے‘ پتہ مروڑوائرس‘سفیدمکھی‘ گوڑھ سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

بدھ 7 فروری 2018 11:11

قصور۔7 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء)کاشتکاروں کو مرچ کے وائرسی امراض تیلے‘ پتہ مروڑوائرس‘سفیدمکھی‘ گوڑھ سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکار اس ضمن میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں کیونکہ پنجاب‘ سندھ‘خیبرپختونخوا ‘بلوچستان میں مذکورہ بیماریوں کے مرچ کی فصل پر حملہ آورہونے سے سخت نقصان دیکھنے میں آرہاہے اورپیداوارمیں بھی نمایاں کمی ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے کہا کہ کاشتکارمرچ کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے صحتمند بیج استعمال کریں اور ہردو سے تین سال بعد فصلوں میں غیرمیزبان پودوں سے پرہیز بھی کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی اورآبپاشی کے نظام میں بہتری لاکربھی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکتاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں