مالٹا کولیسٹرول لیول کنٹرول کرنے میں معاون ہے، ما ہرین صحت

جمعہ 9 فروری 2018 11:40

قصور۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء) امریکی ماہرین صحت کا کہناہے کہ مالٹاکولیسٹرول لیول کنٹرول کرنے سمیت دل کی صحت‘نظام تنفس کے امراض اور کینسر سے تحفظ فراہم کرتاہے‘ پنسلوینیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین کی تحقیق سے معلوم ہواہے کہ وٹامن سی سے بھرپور مالٹے صحت کیلئے انتہائی فائدہ مندہیں‘ اس میں صرف 85کیلوریز ہوتی ہیں ‘مالٹے میں چربی‘کولیسٹرول یاسوڈیم توبالکل نہیں ہوتے یہی وجہ ہے کہ اسکے متعددطبی فوائدپائے جاتے ہیں‘وٹامن سی سے بھرپور یہ پھل جلد‘کولیسٹرول لیول دل کی صحت اورنظام تنفس کے امراض سمیت کینسر سے تحفظ فراہم کرتاہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق ترشاوہ پھلوں میں وٹامن سی کی مقدارکافی زیادہ ہوتی ہے اورمالٹے بھی ان میں شامل ہیں۔ وٹامن سی خلیات کو جسم میں گردش کرنیوالے مضراجزاء یعنی فری ریڈیکلز سے تحفظ فراہم کرتاہے۔ یہ فری ریڈیکلزکینسر اور امراض قلب وغیرہ کا باعث بن سکتے ہیں اسی طرح مالٹے جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط کرکے عام روزمرہ کے جراثیموں اور انفیکشن جیسے نزلہ و زکام وغیرہ سے بھی بچاسکتے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں