کاشتکاروں کو مرچ کی پنیری جلدکھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

اتوار 11 فروری 2018 12:50

قصور۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء)کاشتکاروں کو مرچ کی پنیری جلدکھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکارمرچ کی پنیری کی کاشت کیلئے ایسی زرخیز میرازمین کاانتخاب کریں جس میں نامیاتی مادہ وافرمقدارمیں موجودہوکیونکہ ایسی نمی دیرتک برقراررکھنے کی صلاحیت کی حامل ہوتی ہے اورمرچ کی جڑیں زمین کے نیچے سے آسانی سے خوراک حاصل کرکے خوب نشوونماپاتی ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے کہاکہ کاشتکار مرچ کی پنیری کی کھیت میں منتقلی سے پہلے فی ایکڑ 10سی12ٹن گوبرکی گلی سڑی کھادیں 20کلوگرام یوریاملاکراستعمال کریں اورکھیت کی آبپاشی بھی کی جائے نیز وترآنے پر2سی3مرتبہ ہل بمعہ سہاگہ چلاکر زمین کو کھلاچھوڑدیں تاکہ جڑی بوٹیاں کاشت سے پہلے اُگ آئیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں