قصور میں پتنگ بازی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈی پی او

اتوار 11 فروری 2018 13:50

قصور۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے کہا کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے جس کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا جس علاقہ میں پتنگ بازی ہوئی تو متعلقہ ایس ایچ او ذمہ دار ہوگا جس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی،مجرمان اشتہاری اور جرائم پیشہ افراد معاشرتی ناسور ہیں جن کے خلاف سخت کریک ڈائون کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز کیساتھ میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر اے ایس پی چونیاں عمران خاں بھی موجود تھے۔

میٹنگ کے دوران ڈی پی اوقصور نے کہا کہ پتنگ بازی پر سختی سے پابند ی ہے جس پر عملدرآمد کرنے کیلئے گڈی ڈور بنانے والوں،اڑانے اور فروخت کرنیوالوں کے خلاف سخت ترین کریک ڈائون کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ، کرائم کا خاتمہ ،تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے جدید اصلاحات کا نفاذ،امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور قصور پولیس کے انتظامی معاملات میں مزید بہتری لانا اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ پیشہ وارانہ کام پر بھرپورتوجہ دیںاور عوام کے ساتھ شائشتہ رویہ اختیارکریں،سفید پوش اور معزز شہریوں کیساتھ بدسلوکی کسی صورت قابل قبول نہیںکسی بھی نا جوازی اور زیادتی پر قصور وار کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،تفتیش میں بددیانتی کسی صورت معاف نہیں کی جائے گی اور مقدمات کے چالان اندر میعاد جمع کروائے جائیں،موثر پٹرولنگ کریں اورڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میںملوث ایکٹو کریمنلز کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا جائے ،ناجائز حراست،اخفاء جرائم ،جھوٹے مقدمات کا اندراج ،کسی جگہ پرقبضہ اورکرپشن کی معمولی شکایت کو قطعاًبرداشت نہیں کیا جائے گا ۔

اگرکسی تھانہ میں سے ایسی شکایت ملی تو ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔مجرمان اشتہاریوں ، ڈاکوئوں،منشیات فروشوں ،جووئے کے اڈوں ،قحبہ خانوں کے خلاف سخت ترین کریک ڈائون ہوگااور اسکے ساتھ ساتھ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد بھی تسلسل سے جاری رہے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی فیملیز کی دیکھ بھال کرنا ہماری ذمہ داری ہے اس لیے ہر ایس ایچ او اپنے اپنے علاقہ تھانہ میں مقیم شہداء پولیس کی فیملیز سے ملاقات کیا کریں اور ان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں