حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے دن رات کوشاںہے،ڈاکٹرمحمدخالد

پیر 12 فروری 2018 12:00

قصور۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) پولیو کے خاتمے کیلئے قومی جذبے سے کام کرنا ہوگا‘حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ انشاء اللہ 2018ء ملک بھر سے پولیوکے خاتمے کاسال ہوگا‘پولیوکی حفاظتی ویکسین سے نونہالوں کو عمربھرکی معذوری سے بچایاجاسکتاہے اور والدین کو پولیوڈے کے موقعوں پر اپنی ذمہ داری لازمی پوری کرتے ہوئے حفاظتی ویکسین پلوانی چاہئیے تاکہ بچوں کا مستقبل محفوظ ہوسکے۔

ان خیالات کا اظہارپولیو انچارج قصورڈاکٹرمحمدخالدنے اپنے دفترمیں پولیومہم کے سلسلہ میں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع قصور میں تین روزہ پولیو مہم 12فروری سے 14فروری 2018ء تک منعقد ہو رہی ہے جبکہ15اور 16فروری کو فالو اپ ہوگا۔

(جاری ہے)

اس مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ18ہزار61بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے مجموعی طور پر 1367ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے سٹاف پر مشتمل تشکیل دیکر نیا مائیکرو پلان بنایا جائیگا جس میں اس بات کو یقینی بنایا جائیگا کہ ضلع بھر میں کوئی بچہ بھی پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں پولیو سے متعلق شعور اور آگاہی بڑھانے کیلئے متعلقہ محکمے فعال کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں