مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے میگاپراجیکٹ اورسڑکوں کے جال بچھانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔ملک رشید احمد خاں

بدھ 14 فروری 2018 11:40

قصور۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک رشیداحمدخاں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے حلقہ این اے 140میں ریکارڈ میگاپراجیکٹ اورسڑکوں کے جال بچھانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی‘تلونڈی میں سوئی گیس کا افتتاح جلدکرونگاجبکہ الہ آباد اورکھڈیاں میں گرلزڈگری کالجوں کی تکمیل جیسے منصوبے دینے پر محمدنوازشریف اور شہبازشریف کا بیحدمشکورہوں ، الہ آبادڈگری کالج میں آئندہ سال کلاسسزشروع کردی جائینگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے الہ آبادمیں سوئی گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الہ آبادکو میونسپل کمیٹی کا درجہ دینے کی خواہش پوری کردی‘ سیوریج سسٹم کیلئے 25کروڑ روپے کی گرانٹ منظورکرواکر آدھے سے زیادہ شہرمیں پی سی سی کا کام مکمل ہوچکاہے جبکہ الہ آباد کا دیرینہ سٹیڈیم کا مطالبہ پورا کرنے کے لیے 52کنال زمین اور 5 کروڑ روپے کے فنڈزبھی منظور ہوچکے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں