بچوں کو ویکسین کے قطرے پلانے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنرقصور

بدھ 14 فروری 2018 11:40

قصور۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء)ضلع قصورمیں انسدادپولیومہم کے سلسلے میں بچوں کو ویکسین کے قطرے پلانے کے قومی فریضہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس ضمن میں پولیوٹیموں کی کارکردگی پر گہری نظررکھی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرقصور سائرہ عمرنے انسداد پولیوکی جاری مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیومہم کے سوفیصد نتائج حاصل ہونے چاہئیں ‘پولیو کے خاتمے کیلئے قومی جذبے سے کام کرنا ہوگا‘حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے دن رات کوشاں ہیں‘پولیوکی حفاظتی ویکسین سے نونہالوں کو عمربھرکی معذوری سے بچایاجاسکتاہے اور والدین کو پولیوڈے کے موقعوں پر اپنی ذمہ داری لازمی پوری کرتے ہوئے حفاظتی ویکسین پلوانی چاہئیے تاکہ بچوں کا مستقبل محفوظ ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ18ہزار61بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں