کمادکی بہاریہ کاشت کاآغازہوگیا، محکمہ زراعت

جمعہ 23 فروری 2018 11:30

قصور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء)پنجاب بھرمیں کمادکی بہاریہ کاشت کاآغازہوگیاہے جبکہ محکمہ زراعت نے زمینداروں‘ کاشتکارو ں‘کسانوں کو بیج کے انتخاب میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ کاشتکارکمادکے بیج کا انتخاب ایسے کھیتوں سے کریں جو صحت مند ،ہر قسم کی بیماری سے پاک اور کورے سے متاثرنہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیج کاٹنے سے پہلے گنے کی آنکھوں کا اچھی طرح معائنہ ، ان کے صحت مند ہونے کی تصدیق کی جائے اوربیج کیلئے کاٹے گئے ٹکڑوں پر کم ازکم 2 سے 3 آنکھیں ضرورہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ گنے کی آنکھوں کو زخمی ہونے سے بچانے کیلئے درانتی وغیرہ کا استعمال نہ کیا جائے اور کھوری ہاتھوں سے اتاری جائے۔ انہوں نے کہا کہ بیج کو کھیت میں لاکر ہی چھیلنے سے مزید بہترنتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیج ایک سالہ فصل سے حاصل کیاجانا بھی ضروری ہے۔انہوں نے کاشتکاروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ کماد کابیج تیار کرنے کے بعد اس کی بوائی میں تاخیرنہ کریں اور بیج کو پھپھوندی کش زہرکے محلول میں کم ازکم 3 سے 5منٹ تک بھگوکرکاشت کیاجائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں