ڈپٹی کمشنر رانا محمد ارشد کے زیر صدارت ملیریا کنٹرول مہم کے حوالے سے اجلاس

ماہ اکتوبر میں ملیریا کی بارہ روزہ خصوصی مہم شروع ہوگی ‘6ماہ سے 7سال تک کے بچوں کو انجیکشن لگائے جائینگے ‘بریفنگ

جمعرات 19 جولائی 2018 17:56

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر قصور رانا محمد ارشد کے زیرصدارت ملیریا کنٹرول مہم کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں پروگرام کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر محمد خالد اوردیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد خالد نے بتایا کہ رواں سال ملیریا کنٹرول کے حوالے سے 12روزہ ایک خصوصی مہم ماہ اکتوبر 2018ء میں منعقد کی جارہی ہے ۔

اس مہم کے دوران 6ماہ سے 7سال تک کے بچوں کو ملیریا سے بچائو کے انجیکشن لگائے جائینگے ۔ اس مقصد کیلئے ضلع بھر میں ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو ملیریا سے بچائو کے انجیکشن لگائینگی ۔ ڈپٹی کمشنر رانا محمد ارشد نے اس موقع پر کہا کہ ملیریا کنٹرول مہم کے حوالے سے عوام الناس کو آگاہی دینے کیلئے میڈیا پر بھرپور تشہیر کی جائے اور مساجد میں اعلانات کروائے جائیں تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ملیرا سے بچائو کے حوالے سے حکومت کی جانب سے منعقد ہونیوالی اس خصوصی مہم سے فائدہ اٹھا سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مہم کے دوران اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ صرف اور صرف ٹیکنیکل سکلڈ پرسن ہی بچوں کو ملیرے سے بچائو کا انجیکشن لگائیں اور اگر محکمہ ہیلتھ کے پاس ٹرینڈ سٹاف کی کمی ہے تو اس حوالے سے محکمہ کے سیکرٹری کو لکھا جائے تا کہ مہم شروع ہونے سے قبل سٹاف کی کمی کو پورا کیا جا سکے ۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ ملیریا مہم کے دوران محکمہ صحت کیساتھ ملکر مہم کو کامیاب کروائیں تا کہ ضلع بھر میں کوئی بھی بچہ ملیرا کا شکار نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں