ٹیوٹا مسافروین اور کار میں ٹکر ،11 سالہ لڑکا جاں بحق ، 12 افراد زخمی

پیر 13 اگست 2018 23:34

ٹیوٹا مسافروین اور کار میں ٹکر ،11 سالہ لڑکا جاں بحق ، 12 افراد زخمی
قصور۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) ملتان روڈ پھولنگر بائی پاس کے قریب ٹیوٹا مسافروین اور کار میں ٹکر ،11 سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق ٹیوٹا ہائی ایس وین لاہور سے پاکپتن جا رہی تھی کہ پھولنگر بائی پاس کے قریب وین موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے سامنے سے آنیوالی کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں گیارہ سالہ رضوان عمر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو خواتین پروین بی بی ، ناظم بی بی اور حاجی خادم حسین وغیرہ 12 افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس تھانہ پھولنگر مصروف کاروائی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں