موسم سرما کے چاروں کی کاشت شروع کرنے کی ہدایت

جمعرات 18 اکتوبر 2018 10:40

قصور۔18اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو موسم سرما کے چاروں کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار اورمویشی پال حضرات موسم سرما میں جانوروں کی سبز چارہ کی ضروریات کو پوراکرنے کیلئے فوری طورپر برسیم‘لوسرن‘رائی گراس ‘جئی کی عمدہ اقسام کی کاشت شروع کردیں تاکہ موسم سرما کے دورا ن ربیع کے چاروں کی قلت کا سامنانہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ جانوروں کو معیاری سبزچارے کی فراہمی اور ان کی بہترین صحت ‘اعلیٰ معیار کے گوشت اور زیادہ دودھ کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار ربیع کے چارے کی کاشت کیلئے زرخیزمیرازمین کا انتخاب کریں ۔انہوں نے بتایا کہ ربیع کے چاروں کی کاشت کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں