ضلع قصور میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا

پیر 22 اپریل 2019 17:56

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ضلع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر نذیر احمد نے آر ایچ سی الہ آباد، موضع گجن سنگھ چونیاںسمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور فکسڈ و موبائل ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو ٹیموں کے رضا کار بھرپور محنت سے فرائض سرانجام دیں اور یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی بچہ پولیو کی ویکسین اور وٹامن اے سے محروم نہ رہ جائے۔

سی ای او ہیلتھ نے ڈی ڈی او ز ہیلتھ، یوسی ایم اوز کو ہدایت کی کہ اپنے زیر انتظام علاقوں میں انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے موثر نگرانی یقینی بنائیں۔ سی ای او ڈاکٹر نذیر احمد نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ وطن عزیز سے اس بیماری کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں