صوبائی حکومت کسانوں کی بہتری کیلئے پورے اعتماد سے انکے ساتھ کھڑی ہے‘نسیم صادق

حکومت پنجاب کی گندم خریداری پالیسی کا بنیادی مقصد کسان کو اسکی فصل کے بہتر معاوضہ کی ادائیگی یقینی بنانا ہے‘سیکرٹری فوڈ پنجاب

جمعہ 26 اپریل 2019 18:40

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) سیکرٹری فوڈ پنجاب نسیم صادق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی گندم خریداری پالیسی کا بنیادی مقصد کسان کو اسکی فصل کے بہتر معاوضہ کی ادائیگی یقینی بنانا ہے، صوبائی حکومت کسانوں کی بہتری کیلئے پورے اعتماد سے انکے ساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے مرکز خریداری گندم پتوکی کے دورہ کے موقع پر کیا، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ذوالفقار علی نے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری فوڈ نے مرکز خریداری گندم پر کسانوں کیلئے انتظامات، سکیورٹی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اور باردانہ کی وصولی کیلئے درخواستوں کے ریکارڈ کا جائز ہ لیا۔ انہوںنے بتایا کہ ضلع قصور میں گندم خریداری کیلئے چاروں تحصیلوں میں مراکز قائم ہیں جہاں حکومت کی مقررہ کردہ امدادی قیمت1300روپے فی من کے حساب سے گندم خریدی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ابتک باردانہ کے حصول کیلئے 16045درخواستیں موصول ہو چکی ہیں ،تمام درخواست گذاروں کو میرٹ پر باردانہ جاری کیا جائے گا۔انہوںنے بتایا کہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے تمام مراکز پر گندم خریداری کے لئے انتظامات مکمل کئے جاچکے ہیں اور حکومتی پالیسی کے مطابق مقررہ تاریخ سے خریداری شروع کر دی جائے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں